غزہ بورڈ آف پیس پر پاکستان سمیت 20 ممالک کے دستخط، جنگیں رکوا کر کروڑوں جانیں بچائیں: ٹرمپ

0
749

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط ہوئے۔ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے۔ تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان سرگوشیاں بھی دیکھنے کو آئیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ روک دی اور دس ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

تقریب میں بیس ممالک نے دستخط کیے جن میں قطر، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، اندونیشیا، ارجنٹائن اور دیگر شامل ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے اقدامات کامیاب ہوئے اور غزہ کو غیر مسلح اور ترقی یافتہ بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے اور امریکہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے ساتھ امن اور ترقی کے اقدامات جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا