بلوچستان میں کشیدہ صورتحال، پنجاب بلوچستان سرحدی راستے بند

0
756

پنجاب کے ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان جانے والے تمام سرحدی راستے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ بین الصوبائی سرحدی مقامات جیسے بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسی خیل روڈ پر کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ، گوادر، پنجگور اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ دہشت گرد حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا