‘سنو مون’ کا خوبصورت نظارہ آج رات کیا جا سکے گا

0
665

آج رات دنیا بھر میں ‘سنو مون’ کا خوبصورت اور نایاب نظارہ کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری کی پہلی تاریخ کو چاند زیادہ روشن اور بڑا نظر آئے گا، جسے ‘سنو مون’ کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق، چاند یکم فروری بروز اتوار شام 5:09 بجے پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگا۔ یہ غروب آفتاب کے قریب مشرقی افق پر کم ہوتے ہوئے مکمل دکھائی دے گا اور اس دوران اس کا رنگ نارنجی نظر آئے گا۔

ناسا کے مطابق یہ نایاب چاند کا نظارہ 31 جنوری کی رات سے شروع ہو کر 2 فروری تک کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکا میں فروری کے مہینے میں پڑنے والی شدید برفباری کی وجہ سے اس چاند کا نام ‘سنو مون’ رکھا گیا۔ کچھ قبائل میں اسے سلیٹ مون، ونڈ مون اور کرو مون کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا