ڈاکٹر عثمان انور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری

0
368

سابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور آئی جی پنجاب پولیس اصلاحات اور عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور آئندہ چند ماہ میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں اور مؤثر کارکردگی دکھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں بطور آئی جی مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور ادارہ جاتی اصلاحات کو عملی شکل دی۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کے دور میں پنجاب پولیس میں پروفیشنلزم، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیارات میں واضح بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور کی صلاحیتیں اور وژن ایف آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں ایف آئی اے میں بھی مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا