چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اس معاملے میں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔
لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آنے والے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی قسم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہ ہمیشہ انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں شفافیت، برابری اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پی سی بی ہر فورم پر کھیل کی روح کے مطابق اپنا مؤقف پیش کرتا رہے گا۔






