نئیر حسین بخاری کا دعویٰ: گلگت بلتستان میں اگلا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا

0
660

نئیر حسین بخاری کا دعویٰ یے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں گلگت بلتستان کے سابق وزیر مشتاق حسین، ان کے بھائی ڈاکٹر عاشق، عمران ندیم، ریٹائرڈ ایس پی عبدالحمید، راجہ ناصر، ساجد دانش سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہوتی ہے۔

نئیر حسین بخاری کا دعویٰ ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اگلا چیف منسٹر بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے اور جسے عوام منتخب کریں، اقتدار اسی کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے 2020 کے گلگت بلتستان انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور انتخابات میں براہ راست دھاندلی کی گئی۔

نئیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان کے لیے انقلابی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے آج بھی گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی سے گہری اور والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا