لیاقت آباد میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

0
442

لیاقت آباد نمبر 4 میں اے وی ایل سی تھانے کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، جس کے باعث ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا