وزیراعظم شہباز شریف ویانا روانہ

0
620

اسلام آباد: شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچئن اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے ویانا روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ویانا روانہ ہونے کے بعد اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور اہم تقاریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں آسٹریا کے چانسلر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معروف کاروباری شخصیات کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان-آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کریں گے جبکہ ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ خصوصی تقریب بعنوان “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” میں بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ویانا روانہ ہونے کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا