برمنگھم میں چاقو حملہ، 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق

0
46

برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم 18 سالہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے سے متعلق معلومات فراہم کریں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا