منی پور میں کشیدگی کے دوران سابق فوجی افسر وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر

0
42

بھارتی ریاست منی پور میں میتی ہندو اور کوکی زو قبائل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انتظامی تقرری سامنے آئی ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔

بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے سابق فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایل نشی کانتا سنگھ کو منی پور کے وزیرِ اعلیٰ کا مشیر مقرر کر دیا ہے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریاست 2023 میں “قبائلی یکجہتی مارچ” کے بعد سے شدید نسلی کشیدگی کا سامنا کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ہونے والے فسادات میں 260 سے زائد افراد ہلاک، 1500 سے زیادہ زخمی جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ریاست میں حالات قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

بعض مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایسی تقرری مزید تنازع کا باعث بن سکتی ہے، خصوصاً جب ریاست پہلے ہی شدید سماجی تقسیم کا شکار ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو تمام فریقوں کے اعتماد کی بحالی اور مفاہمت کی فضا قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔

دوسری جانب حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ تجربہ کار افسران کی شمولیت کا مقصد ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور انتظامی امور کو مؤثر بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا