کراچی میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 4 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 86 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 719 روپے ہو گئی۔





