یومِ حضرت علیؓ پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

0
449

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بدھ 21 رمضان المبارک، 11 مارچ 2026 کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر عقیدت اور احترام کے پیش نظر دی جا رہی ہے۔

تعطیل کے بعد تعلیمی ادارے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا