امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے

0
73

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں واقع ایک فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج گزشتہ چار ماہ سے ڈرون چوری کرنے والوں کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کامیابی حاصل نہ ہونے پر عوام سے مدد کی اپیل کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان ایک فوجی عمارت سے غائب ہوئے۔ یہ ڈرون عموماً نگرانی، جاسوسی اور مختلف فوجی مشنز میں استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

امریکی فوج نے چوری میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 5 ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا