لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں بڑی ڈکیتی

0
350

لاہور: شہر کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے جہاں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب گھر کے مکین سحری کر کے واپس آئے۔ اسی دوران گاڑی میں سوار چار ملزمان موقع دیکھ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنا لیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان گھر سے 200 تولے سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی ڈائمنڈ جیولری اور تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق گھر کی دوسری منزل سے بھی 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان صبح 4 بج کر 22 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مجموعی طور پر تقریباً 19 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا