آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

0
446

پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 میزائل جدید ایویونکس اور جدید نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی شرکت کی۔ فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آصف علی زرداری، شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا