جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

0
442

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کی ترقی کے لیے 23 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کچہ ایریا میں ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی مقامی افراد کو فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے کچہ کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ سہولیات اور ’کلینک آن ویلز‘ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ کچہ ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں اسکول، اسپتال، سڑکیں اور پل تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید برآں مریم نواز کی ہدایت پر موبائل وٹرنری اسپتال اور لیبارٹریاں بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ کچہ کے علاقوں میں پہلی بار سولر انرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس کا آغاز کیا گیا ہے۔ تھانوں اور چیک پوسٹوں کو سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے 7.1 ارب روپے جبکہ سوشل انفراسٹرکچر پر 13.9 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ تعلیمی شعبے میں 6 ہزار 551 طالبات کو اسکول میل ملک پیک، 300 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس اور 300 طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا