محسن نقوی اہم سفارتی دورے پر 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار تہران پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مسعود پزشکیان، محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے دورے کے بعد محسن نقوی سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں شہباز شریف اور عاصم منیر بھی موجود تھے۔






