انمول عرف پنکی کیس: 20 پولیس اہلکار زون بدر

0
386

منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اسی سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے ضلع جنوبی کے 20 پولیس اہلکاروں کو زون بدر کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے بعض مخصوص تھانوں میں تعینات اہلکاروں کے خلاف غیر سماجی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بار بار ضلع جنوبی کے مخصوص تھانوں میں اپنی تعیناتی کرواتے رہے۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں کو بھی انمول عرف پنکی سے رابطوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور سپاہی علی شامل ہیں، جو مبینہ طور پر پنکی کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا