شمالی وزیرستان میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر سمیت 4 ہلاک

0
327

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب دہشتگرد سرغنہ عمر عرف جان میر بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیرِ زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر متعدد دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا