حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

0
101

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا