الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشادکو نااہل قرار دیدیا

0
409

گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے کے باعث فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، جس کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ وہ حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول پیر کو جاری کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا