کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

0
349

کراچی: بلوچستان کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد سے آنے والی ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ شروع کر دیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے سمندر سے برآمد ہونے والے ملبے کا جائزہ لیا جبکہ طیارے کا مزید ملبہ بھی سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم طیارے کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا اور عملے کے پانچ لاپتا ارکان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ نجی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے منگل کی شب بلوچستان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا