خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی ضمانت ہے: مریم نواز

0
748

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کے حقوق سے متعلق واضح احکامات موجود ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور آئی ٹی مہارتوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور روزگار خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، جبکہ انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، طالبات کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، جبکہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا