وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے پاک فوج اور ’’معرکۂ حق‘‘ سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ’’معرکۂ حق‘‘ میں بھارت کو شکست دی، جبکہ نورین نیازی کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں بیان دینا شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنوں سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی مثبت کردار سامنے نہیں آیا، جبکہ معرکۂ حق میں پاک فوج اور شاہینوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔
واضح رہے کہ نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں ’’معرکۂ حق‘‘ سے متعلق مختلف دعوے کیے تھے، جنہیں حکومتی شخصیات نے مسترد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔






