معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت کے بغیر سعودی عرب سے جوہری معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

0
280

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو امریکا اس کے ساتھ جوہری معاہدہ نہیں کرے گا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کو معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننا ہوگا، بصورت دیگر جوہری تعاون ممکن نہیں ہوگا۔

ایران سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی حکام پہلے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ان کے خیال میں ایران ہر گزرتے دن کے ساتھ مذاکرات میں زیادہ سنجیدہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے سول جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی منظوری دی تھی، تاہم اس کے نفاذ کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ پروگرام صرف پرامن و غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا۔ انہوں نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ معاہدے کی بنیادی شرط سعودی عرب کی معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا