فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جنرل سید عامر رضا کی ملاقات، نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد

0
263

راولپنڈی: فور اسٹار جنرل سید عامر رضا نے باضابطہ طور پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب سنبھال لیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جہاں فیلڈ مارشل نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔

جنرل سید عامر رضا 1988 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کر چکے ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ وہ چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سمیت اہم عسکری ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا