روسی حملوں میں شمالی کوریا کے میزائل استعمال ہوئے، زیلنسکی کا دعویٰ

0
207

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر کیے گئے حملوں میں ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے میزائل استعمال کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے گزشتہ شب دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے متعدد علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے حملوں میں ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے فراہم کردہ میزائل استعمال کیے، تاہم اس دعوے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل ایک بین الاقوامی خبر ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات ہونے والے میزائل حملوں میں روسی فوج کی جانب سے ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے میزائل استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوکرین اور مغربی ممالک روس پر یوکرینی اہداف کے خلاف شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل استعمال کرنے کے الزامات عائد کر چکے ہیں، جبکہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان دفاعی تعاون میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا