افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

0
422

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے، انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی نے پہلی مرتبہ 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا انتخاب جیت کر پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ وہ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں افتخار گیلانی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ نشست سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے لیے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور افتخار گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 32 ارکان جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 ارکان ہیں، تاہم 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔

افتخار گیلانی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا