اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 7 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی





