Sunday, January 5, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

محکمہ تعلیم کا غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(طلوع نیوز)پنجاب حکومت نےغیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نےغیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تین سوپندرہ غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کردی گئی۔ لاہورمیں سب سے زیادہ باون غیررجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رپورٹ کےمطابق اکثریت ٹیکنکیل اورووکیشنل ادارےکمپیوٹر،ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں، لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں،بہاولنگرمیں27، بہاولپورمیں15غیر رجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سولہ 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیررجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال میں 15غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کررہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب اسکلز ڈویلمپنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام غیر رجسٹرڈ ٹینکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی،لیبارٹریزلائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔