طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت دو اگست کو ختم

0
140

اسلام آباد(طلوع نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت دو اگست کو ختم ہوگئی ۔

مسلم لیگ ن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا دی تھی۔ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق طلال چوہدری نے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی ۔سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے فیصل آباد کے جلسے میں طلال چوہدری کی تقریر پر نوٹس لیتے ہوئے طلال چوہدری کو 5 سال کیلئے نا اہل کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری نے قائد محمد نواز شریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا