الیکشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی بات آتی ہے تو اس پر غور کرنا چاہیے،طلال چوہدری

0
159

اسلام آباد(طلوع نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مفاد جلد انتخابات میں ہے مگر پاکستان کا مفاد غیر متنازع الیکشن میں ہے۔ اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل متفق ہو کہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہونے ہیں تو ہمیں چھوٹے صوبوں کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 10یا 15دن انتخابات کے آگے پیچھے ہونے پر نہ جائیں، انتخابات کے نتائج سب تسلیم کریں یہ زیادہ اہم ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اگر الیکشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی بات آتی ہے تو اس پر غور کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف بولے کہ الیکشن مؤخر نہیں ہونے چاہئیں، اگر الیکشن مؤخر ہو بھی جاتے ہیں تو اس کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر نہیں آئے گی کیونکہ موجودہ حکومت قومی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا