2 شناختی کارڈ، پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان

0
387

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت متعارف کروائی ہے ۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ، ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ۔ ان افراد نے جعلسازی سے دو سیٹزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں ۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ان 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ، ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جا رہی ہے ، دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی، ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزا اور جیل جانا پڑے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا