ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو 31 مئی سے پہلے گریڈ 1 سے گریڈ 8 تک کے امتحانی نتائج کا اعلان کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔
گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن اگلے ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔