ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کل دلائل طلب کر لئے

0
161

اسلام آباد ( طلوع نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری کوراہداری ریمانڈ پرویمن تھانے منتقل کرنےکی ہدایت کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر پیش کیا گیا۔ ایمان مزاری کے وکلا نے اے ٹی سی سے درخواست ضمانت پر 2 ستمبر کو نوٹسز کی استدعا کی جس پر عدالت نے کل 2 ستمبر کو دلائل طلب کر لئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو راہداری ریمانڈ پر ویمن تھانے منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

کمرہ عدالت میں ایمان مزاری نے فیملی اور وکلا ءسے ملاقات بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا