شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی

0
152

اسلام آباد (طلوع نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟

بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا