لاہور (طلوع نیوز) بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔
سموگ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے 18 نومبر بروز ہفتے کو 10 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے سی ای او فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔
دوسری جانب لاہور شہر آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔