شاداب پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کے رینک بھی لگائے گئے

0
333

پنجاب پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ شاداب خان کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر قومی کرکٹر کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہے ہیں۔شاداب نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا۔ مجھے اس پر فخر ہے، میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری محکموں میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا