آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر نے این اے97 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

0
289

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے فیصل آبادکے حلقہ این اے 97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔فیصل آباد کے علاقے این اے 97 تاندلیاں والا میں ہمایوں اختر خان اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ریٹرنگ آفسرکے دفتر پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حلقے میں کالجز بنائے جائیں گے، فنی تعلیم کے ادارے قائم کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ این اے 97 کاحلقہ ایک زرعی علاقہ ہے یہاں کسانوں کی مشکلات ہیں ان کو حل کریں گے، کسانوں کو فصلوں کی اچھی قیمت دلانے کیلئے کوشش کروں گا، کسانوں کو سستے قرضے دیں گے اور وئیر ہاسز قائم کیے جائیں گے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اس علاقے سے 1972 سے تعلق ہے، یہ پسماندہ ترین علاقہ ہے اس علاقے کی خدمت کرینگے، علاقے کی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تاندلیاں والا کے نوجوان بیروزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، ہر گاں میں ڈسپنسری ہوگی اور دہلیز پر علاج مہیا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا