کراچی(طلوع نیوز)سرکاری انفلوز کی آمد سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 85کروڑ 20لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 22دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7ارب 75کروڑ 71لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔85کروڑ 20لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12ارب 85کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس5ارب9کروڑ 86لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔





