لاہور(طلوع نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شمالی چھانی میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو گرم پانی بروقت نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جو آج دوران علاج دم توڑ گئی۔ نیوز کے مطابق شمالی چھانی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے معاملے میں زخمی ہونے والی 40 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شبنم کو مالکن شازیہ نے گرم پانی نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، مذکورہ واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا۔متاثرہ گھریلو ملازمہ نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں اس نے آئی جی سے اپنے اور خاندان کے تحفظ کی بھیک مانگی تھی۔ ویڈیو بیان میں شبنم نے کہا تھا کہ ملزمہ شاذیہ کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں دی جارہی تھیں، اگر کچھ ہوا تو مالکن شازیہ ذمہ دار ہوگی۔