بھارت کا پاکستان سے حافظ سعیدکی حوالگی کا مطالبہ، دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

0
294

دفترخارجہ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعیدکی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا