پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے انتخابی اتحاد کا معاہدہ جمع

0
319

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان انتخابی اتحاد کا معاہدہ جمع کرا دیا گیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وکلا نے انتخابی اتحاد کا معاہدہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیا۔معاہدے پر فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری کے دستخط ہیں۔ تین صفحات پر مشتمل معاہدے کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان 7 اگست 2002 کو انتخابی معاہدہ طے پایا۔معاہدے کے مطابق دونوں پارٹیاں مشترکہ انتخابی نشان تیر پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ دونوں جماعتیں قومی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات ایک ہی نشان پر لڑیں گی۔معاہدے کے مطابق 8 جنوری 2017 کو انٹرا پارٹی الیکشن میں آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر منتخب ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا