شوبز انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی: فیصل قریشی

0
382

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی لیکن خراب تعلقات کی وجہ سے وہ سلسلہ رک گیا۔حال ہی میں نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلموں کی مخالفت کرنے والے فیصل قریشی نے بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی سنیما کی بحالی چاہتے ہیں تو بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنا ہوگا تاکہ ہمارے عوام سنیما کا رخ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اپنی فلموں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا موقع ملا تھا جسے خراب تعلقات کی وجہ سے کھو دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ صرف ہماری انڈسٹری ان پورٹلز 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی نہ جانے کیوں
جہاں سے پیسہ آتا ہے ہم وہ جگہ بند کر دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ فلموں سے ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے بلکہ ہم فلموں کے ذریعے آگاہی بھی پھیلا سکتے ہیں، جس کے لیے سنیما گھروں اور موجودہ سنیما گھروں کی بحالی ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا