Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

بنوں:کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، سائنس لیب کو آگ لگادی

بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کرکے سائنس لیب کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزئی کوٹکہ پر حملہ کیا اور اسکول کی سائنس لیب کا سارا سامان جلادیا۔شرپسند عناصر اسکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لیگئے اور دوبارہ اسکول کھولنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی بھی دی۔خیال رہےکہ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے اسکول بند تھا، ڈی پی او بنوں کے مطابق ماضی میں بھی اس علاقے میں شرپسند 21 کے قریب اسکولوں کو بارودی مواد سے نقصان پہنچاچکے ہیں، حالیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔