راولپنڈی : تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر مسلح افراد نے جنازے کے دوران فائرنگ کردی، متاثرین اپنے قریبی عزیز کی میت کی تدفین کیلئے جنازہ گاہ جارہے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی گئی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ہے۔