عدالت نے اسلام آباد دھرنے میں بیٹھی بلوچ فیملیز کو ہٹانے سے روک دیا

0
312

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنے پر بیٹھی بلوچ فیملیز کو ہٹانے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے، دورانِ سماعت پٹیشنر کی جانب سے وکیل عطا اللہ کنڈی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسپیکر اٹھا لیے جاتے ہیں، رات کو تنگ کیا جاتا ہے، دوبارہ آپریشن شروع ہونے کا خدشہ ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کو 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ویسے تو لوگ شاہراہ دستور پر تین تین ماہ دھرنا دیتے ہیں، عدالتوں کو گالیاں دیتے ہیں، یہاں بڑے بڑے احتجاج ہوئے اور مظاہرے بھی ہوئے، عوام کے حقوق کو یہاں کوئی ماننے کو تیار نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا