خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے رہنما خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) باجوڑ کا کہنا ہے کہ برکمر میں جے یو ائی رہنما خیر اللہ کی گاڑی کیقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 19 سے جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔