بنگلہ دیش انتخابات ،افواج تعینات ،BNP کا بائیکاٹ

0
258

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش میں بدھ کے روز فوجیوں کوقومی انتخابات سے قبل تشدد کے خدشے کے پیش نظر تعینات کیا گیا جبکہ سول انتظامیہ کو امن و سلامتی برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لیے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اتوار کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے، کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دینے اور رائے شماری کے لیے غیر جانبدار اتھارٹی بنانے سے انکار کر دیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے اپوزیشن پرحکومت مخالف مظاہروں کیلئے اکسانے کا الزام لگایا ہے جس نے ڈھاکہ میں اکتوبر کے آخر سے ہلچل مچا رکھی ہے اور کم از کم اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوجی عملہ صرف پولنگ افسران کی درخواست پر کارروائی کرے گا۔ بحریہ کو دو ساحلی اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا اور فضائیہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد فراہم کرے گی لوگوں کو خدشہ ہے کہ بنگلہ دیش میں پچھلے دو مہینوں میں جو تشدد ہوا ہے وہ انتخابات کے بعد واپس آ سکتا ہے۔ کیو نکہ حکمران جماعت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آزادی اظہار پر کریک ڈاؤن اور اپنے ناقدین کو جیل میں ڈالتے ہوئے اختلاف رائے کو دبانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان کی مرکزی حریف اور دو مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی، بی این پی کی رہنما خالدہ ضیاء اوران کی پارٹی کے راہنما بدعنوانی کے الزامات کے تحت نظر بند ہیں۔ ان کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمٰن جلاوطنی میں ہیں اورلگائے گئے الزامات سے وہ انکار کرتے ہیں۔ حسینہ واجد کی حکومت پر مغربی ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا