بم کی اطلاع ،امریکا میں خوف و ہراس متعدد عمارتیں خالی کرا لیں گئیں

0
314

واشنگٹن :
غیرملکی میڈیا کے مطابق کنیکٹی کٹ، جارجیا، کینٹکی، مشی گن، مسیسیپی اور مونٹانا میں دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عمارتوں کو گھیرے میں لے کر خالی کروالیں اور

رپورٹس کے مطابق عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد کسی بھی دھماکا خیز مواد یا مشکوک چیز ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے طور پر کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد تحقیقاتی ادارے نے بم کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ملک بھر کے متعدد سیکرٹریز برائے امورِ خارجہ کو بڑے پیمانے پر ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا کہ میں نے آپ کے اسٹیٹ کیپیٹل کے اندر متعدد دھماکا خیز مواد چھپا کر رکھے ہیں اور وہ چند گھنٹوں میں پھٹ جائیں گے، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ آپ سب مر کر ختم ہو جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا